سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کا جنرل ہسپتال کا دورہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار )سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن علی جان خان گزشتہ روز اچانک لاہور جنرل ہسپتال پہنچ گئے۔ انہوں نے ایمرجنسی سمیت مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی این ایس پروفیسر جودت سلیم، نیورو سرجن پروفیسر آصف بشیر، ایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹر خالد بن اسلم نے سیکرٹری صحت کومریضوں کو دی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات بارے بریفنگ دی اور ایل جی ایچ بلڈنگ کی تزین و آرائش ،مرمتی کاموں کے متعلق بھی آگاہ کیا۔ علی جان خان نے پنز،ایل جی ایچ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حکومتی پالیسی کے تحت مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی سیکرٹری صحت کے ہمراہ تھے۔