• news

 بھارت کشمیریوں کا قتل عام کرکے درندگی کا مظاہرہ کررہا ہے:عبدالوحید شاہدروپڑی 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہدروپڑی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی نام نہاد علمی تنظیمیں پاکستان میں اندرونی خلفشار کو ہوا دے رہی ہیں۔ بھارت کشمیریوں کا قتل عام کرکے کھلم کھلا درندگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے اور کشمیر میں ظلم وبربریت کی انتہا کردی ہے۔ ساری دنیا کے انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار اب کیوں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور ہمارے حکمران بھی دعوﺅں کے علاوہ کچھ بھی عملی اقدامات نہیں کررہے۔ یہ مجرمانہ غفلت آزادی کشمیر میں بہت بڑی قربانیوں کو فراموش کرنے کے مترادف ہے۔ کشمیریوں کی تیسری نسل الحاق پاکستان کیلئے قربانیاں دے رہی ہے ہم انکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔گذشتہ روز علماءکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ عبدالوحید شاہد کا کہنا تھا کہ حکومت نعروں کی بجائے آزادی کیلئے عملی اقدامات کرے۔ اسلام اور ملک دشمن قوتیں اندرونی طور پر خلفشار میں مبتلا کرکے کمزور کرنے کی کوشش میں ہیں۔ ہمیں پاکستان کی سا لمیت اور استحکام کیلئے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن