• news

 کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو روکا نہیں جاسکتا: انجمن تاجران شیخوپورہ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداروں اور رہنماﺅں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو روکا نہیں جاسکتا ۔نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز، جنر ل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، شیخ عظیم جاوید، ملک ندیم یوسف ڈالو، حاجی اکبر علی چوہان ، حاجی محمد اکرم سرہندی، حاجی یعقوب بگا شیخ، حاجی میاں عبدالرشید، میاں خالد عباس، میاں امجد ہیرو، ظہیر احمد چوہدری، فیضان شفیق خان،محمد ارشد چھرا، ملک اعجاز احمد، میاں تنویر احمد، رانا مہران فیاض، رانا سمیع الیاس، میاں انیس علی، چوہدری شہباز احمد چھینہ، میاں محمد اعظم، میاں شاہد اسلم جالندھری، چوہدری جاوید اقبال گل، محمد رفیق بھٹی، محمد احمد، خالد محمود مغل، رانا عمران سکندر سیٹھ محمد عظیم، شیخ عبدالحمید نے کہا کہ پاکستانی حکام کو چاہیے کہ وہ بھارت سرکار کی طرف سے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی مذموم سازشیں ناکام بنانے کے لیے سفارتی سرگرمیاں تیز کریں۔

ای پیپر-دی نیشن