• news

کامونکی: نوجوان اغوائ،ڈیرہ پر  لیجاکر تشدد کا نشانہ بناڈالا


کامونکی(نمائندہ خصوصی) معمولی جھگڑے کے تنازعہ پر بارہ افراد نے نوجوان کو اغواءکرنے کے بعد ڈیرہ پر لیجاکر ساتھیوں کی مدد سے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔بتایا گیا کہ محلہ حیدری کے بیس سالہ شیر علی اور عمر وغیرہ میں چند روز قبل جھگڑا ہوا جن کے درمیان صلح کروادی گئی لیکن دل میں رنجش رکھتے ہوئے عمر شہروز،ماہد وغیرہ بارہ افراد عالمگیر روڈ سے شیر علی کو اغواءکرکے نواحی گاو¿ں تولیکی ورکاں حسیب ہنجرا کے ڈیرہ پر لے گئے جہاں پر حسیب ہنجرا کی موجودگی میں ملزمان نے شیر علی کو ڈنڈوں سوٹوں سے زبردست تشدد کا نشانہ بنایا۔سٹی پولیس نے متاثرہ نوجوان کے والد محمد سعید کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن