زیم ایفرو ٹی 10 کا 20جولائی سے آغاز ہوگا
لاہور(سپورٹس ڈیسک) براعظم افریقہ کے ملک زمبابوے میں پہلا زیم ایفرو ٹی10کے پہلے ایڈیشن کا آغاز 20جولائی سے ہورہا ہے جس کا فائنل29جولائی کو کھیلا جائیگا ۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد زمبابوے کرکٹ کررہا ہے جسے یواے ای میں ٹی 10لیگ کرانے والے ٹی 10گلوبل سپورٹس کا تعاون حاصل ہے۔ زمبابوے میں اپنی نوعیت کا پہلا ٹورنامنٹ ہے جس میں دنیا کے بہترین کرکٹر ایکشن میں نظر آئیں گے۔ کھلاڑیوں کی نیلامی اور میچز کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائیگا۔