ٹینس چیمپئن شپ ‘بوائزانڈر18کا فائنل اسد زمان نے جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب لان ٹینس چیمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے،کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا،سپورٹس بورڈ پنجاب نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھار رہا ہے۔سیکرٹری پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن رشید ملک نے سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے انعقاد پر ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئن شپ میں ایک سو سے زائد لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا جس سے ان کا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کے جونیئرکھلاڑی گرینڈ سلام میں ملک کی نمائندگی کرینگے۔ نتائج کے مطابق بی ایل بوائز انڈر 18 فائنل میں اسد زمان نے احمد رضا کو 8-2،گرلز انڈر 18 کے فائنل میں بسمل ضیا نے ہاجرہ سہیل کو 7-6،بوائز انڈر 16 کے فائنل میں اسد زمان نے شہیر خان کو 8-1،بوائز انڈر 14 کے فائنل میں عبدالرحمان نے عالی حسین کو 8-3، لڑکوں /لڑکیوں انڈر 12 میں عبدالرحمان نے بسمل ضیاء کو 6-4،لڑکوں /لڑکیوں انڈر 10 میں، آیان شہباز نے محمد معاز کو 6-4،بوائز انڈر 18 ڈبلز میں اسد زمان اور حسن علی نے ایم سوہن اور شہیر خان کو 6-2 اور بوائز/گرلز انڈر 14 ڈبلز میں عبدالرحمن اور ہاجرہ سہیل نے عالی حسین اور ابراہیم صوفی کو 6-3 سے شکست دی۔