• news

ن لیگ کا نجم سیٹھی کی تعیناتی کے معاملے پر دستبردار ہونے کا امکان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)مسلم لیگ ن کا نجم سیٹھی کی چیئرمین پی سی بی تعیناتی کے معاملے پر دستبردار ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کے معاملے پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔پیپلزپارٹی نے ذکاء اشرف کو چیئرمین پی سی بی کیلئے نامزد کررکھا ہے جبکہ مسلم لیگ ن نجم سیٹھی کو پی سی بی کا مستقل چیئرمین بنانے کی خواہاں تھی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومتی وزرا ء اور نجم سیٹھی، آصف زرداری کو اس معاملے پر قائل نہیں کرسکے ہیں، ن لیگ کا نجم سیٹھی کی تعیناتی کے معاملے پر دستبردار ہونے کا امکان ہے جبکہ چیئرمین پی سی بی نہ بننے پر نجم سیٹھی کو متبادل ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ پی سی پی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت 21 جون کو ختم ہورہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن