• news

ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ، تیسرے دن کا کھیل زیادہ تر بارش سے متاثر

لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا۔برمنگھم میں جاری ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن کا کھیل بارش سے متاثر ہوا، انگلش ٹیم دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 28 رنز بناسکی۔آسٹریلیا نے 5 وکٹ پر 311 رنز سے تیسرے دن کھیل کا آغاز کیا، پوری ٹیم 386 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔انگلش ٹیم نے 7 رنز کی برتری کیساتھ دوسری اننگز شروع کی اور تیسرے دن کے اختتام تک 35 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن