• news

القادر ٹرسٹ کیس: بشریٰ بی بی کی 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور


اسلام آباد‘ لاہور (وقائع نگار+ خبر نگار) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں سابق خاتون اول بشری بی بی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران بشری بی بی عدالت پیش ہوئیں اور حاضری لگوانے کے بعد دوبارہ گاڑی میں جا کر بیٹھ گئیں۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں سابق خاتون اول بشری بی بی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جواب جمع کروانے کے لیے نیب کو 21جون تک مہلت دے دی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ بشری بی بی کے خلاف خیبر پی کے میںکوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔
بشریٰ بی بی، ضمانت

ای پیپر-دی نیشن