• news

محسن نقوی کا دورہ پی آئی سی ، انجیو پلاسٹی کے سامان کی قلت کا نوٹس 

لاہور (نیوز رپورٹر) محسن نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔ محسن نقوی نے دل کے مریضوں کے لئے پی آئی سی میں علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ ایمرجنسی وارڈز کا معائنہ کیا، مریضوں کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی اور مریضوں اور تیمارداروں سے پی آئی سی میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا۔ مریضوں سے بائی پاس اور انجیو گرافی کی سہولت کے بارے میں دریافت کیا۔ محسن نقوی نے پی آئی سی میں انجیو پلاسٹی گائیڈنگ کیتھیٹرز کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت کو انجیو پلاسٹی گائیڈنگ کیتھیٹرز کی فوری فراہمی کے لئے موقع پر ہی ہدایات دیں۔ محسن نقوی نے ہارٹ اٹیک کے مریضوں کے لئے پرائمری انجیو گرافی کی سہولت مہیا کئے جانے کا جائزہ لیا اور پی آئی سی میں صفائی کے انتظامات کا بھی مشاہدہ کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ رش کے باوجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف محنت سے دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔ پی آئی سی میں علاج معالجے کی سہولتوں کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ پی آئی سی میں انجیو پلاسٹی گائیڈنگ کیتھیٹرز کی کمی کو دور کرنے کیلئے سیکرٹری صحت کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن