اتحادیوں سے ملکر ترقی کا سفر جاری رہے گا: شہباز شریف
اسلام آباد+ لاہور (نیوز رپورٹر+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم میاں شہبازشریف سے پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں غزالی سلیم بٹ، رمضان بھٹی، چودھری اسماعیل گجر، کاشف اسماعیل اور آصف اسماعیل بھی موجود تھے۔ لاہور کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئے۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم نیک نیتی سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں، ملک کو مشکل حالات سے نکالا اور اب عوام کو ریلیف دیں گے۔ مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کہنا تھا کہ روس سے تیل پاکستان پہنچنے کا کریڈٹ آپ کو جاتا ہے، سستا تیل کے بعد سستی ایل این جی بھی پاکستان پہنچے گی جس کا کریڈٹ آپ کو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فتنہ خان صرف باتیں کرتا تھا آپ نے حقیقت میں عوامی فلاح وبہبود کے لئے کام کرکے دکھایا ہے۔ غزالی سلیم کا کہنا تھا کہ آپ نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اور آپ کی قیادت میں عوام پرامید ہیں کہ حالات ضرور بہتر ہوں گے۔ وفد نے پنجاب کے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ سکیم کے ذریعے حصولِ علم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفد نے بجٹ24۔2023 میں ملک بالخصوص پنجاب کے کسانوں اور نوجوانوں کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے پیر کو یہاں ملاقات کی ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم سے امریکہ‘ جرمنی‘ سعودی عرب‘ قطر‘ چین اور دیگر ممالک کے سفیروں نے ملاقات کی۔ سفیروں کو پاکستان کی معاشی اور سفارتی امور پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے دوست ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سےلاب زدگان کے لئے بجٹ مےں زےادہ منصوبوں کی عدم شمولےت کی بڑی وجہ بحالی کے منصبوبوں کا فارن فنڈڈ ہونا ہے ،جس مےں حکومت پاکستان نے مساوی رقم فراہم کرنا ہے ،ذرائع نے بتاےا گذشتہ روز وزےر اعظم کی موجودگی مےں پی پی کے وزرا کے وفد نے مسلم لےگ کے وزرا سے ملاقات کی جبکہ وزےر اعلی سندھ وےڈےو لنک کے ذرےعے شرےک ہوئے ،ذرائع نے بتاےا پی پی کے وفد نے سندھ مےں سےلاب زدگان کی بحالی کے لئے بجٹ مےں مناسب فنڈز رکھنے کے مطالبہ کو دہراےا،اس طرح کے گذشتہ اجلاس مےں 25 ارب مختص کرنے کا مطالبہ کےا گےا تھا ،پی پی کے وفد نے مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات میں اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا اہم اتحادی ہیں،سندھ حکومت کے تحفظات دور ہونا چاہئے ،پی پی کے وفد مےں خورشےد شاہ ، نوےد قمر ،قمر زمان کائرہ شامل تھے جبکہ مسلم لےگ کی طرف سے اسحاق ڈار ،سردار اےاز صادق‘ احسن اقبال موجود تھے ۔پی پی کے وفد کو بتاےا گےا سیلاب سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے جنیوا کانفرنس کے دوران 9 ارب ڈالر سے زائد کے مدد کے وعدوں میں سے 4 ارب ڈالر مالیت کے منصوبوں کا معاملہ مےں کافی پےشرفت ہو گئی ہے اور جلد ہی ان پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔ ان کی رقم اقساط کی صورت مےں پاکستان کو ملنا شروع ہو جائے گی ،چونکہ ےہ فارن فنڈڈ منصوبے ہےں اور ان کی منظوری ملتے ہی ان کو پروگرام کا حصہ بنا دےا جائے گا ،اس مےں سندھ مےں گھروں کی بحالی کا منصوبہ شامل ہے جس کے لئے500ملےن ڈالر عالمی بےنک دے رہا ہے جبکہ 200 ملےن ڈالر خود سندھ حکومت نے دےنے ہےں،ذرائع نے بتاےا اس سال بھی پی اےس ڈی پی کے8پراجےکٹ ہےں جو سندھ کے لئے ہےں،مگر ےہ بھی غےر منظور شدہ ہےں۔ذرائع نے بتاےا آج قومی اسمبلی مےں وزےر خزانہ اس بارے مےں اعلان کرےں گے ۔