• news

انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسروں کی فہرستیں تیار، تیاریوں پر الیکشن کمشن کا اظہار اطمینان 


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمشن اجلا س کے دوران سیکرٹری الیکشن کمشن نے آئندہ جنرل الیکشن کی تیاریوں سے متعلق الیکشن کمشن کے اب تک کے اقدامات اور انتظامات پر الیکشن کمشن کو بریف کیا۔الیکشن کمشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں معزز ممبران الیکشن کمشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمشن و دیگرسینئر افسران موجود تھے۔ اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر صاحبان نے بھی آن لائن شرکت کی۔ سیکرٹری الیکشن کمشن نے آئندہ جنرل الیکشن کی تیاریوں سے متعلق الیکشن کمشن کے اب تک کے اقدامات اور انتظامات پر الیکشن کمشن کو بریف کیا۔ الیکشن کمشن کو بتایا گیا کہ الیکشن کمشن نے الیکشن کے انعقاد کیلئے انتظامات مکمل کر لیے۔ جن میں ضروری الیکشن مٹیریل اور بیلٹ پیپر کیلئے پیپر کی خریداری مکمل کرلی ہے۔ جس کی بحفاظت سٹور یج کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اسی طرح ڈرافٹ لِسٹ آف پولنگ سٹیشن بھی تیار کرلی گئی ہے۔ جوکہ ریٹرننگ آفیسروں کے نوٹیفکیشن کے فوراَ بعد ان کے حوالے کی جائے گی تاکہ وہ ا±س کی ابتدائی اشاعت کریں اور ووٹروں کے اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کے بعد قانون کے مطابق ا±س کی حتمی اشاعت یقینی بنائیں۔ انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسروں کی فہرستیں تیار کر لی گئیں، قانون کے مطابق ووٹروں کے اندراج ، اخراج اور درستگی کی آخری تاریخ 13-07-2023ءہے۔ جس کیلئے الیکشن کمشن نے عوامی آگاہی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ انتخابی فہرستوں کی طباعت وترسیل کیلئے الیکشن کمشن نادرا سمیت تمام اداروں سے رابطے میں ہے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسروں، ریٹرننگ آفیسروں اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسروں کا نوٹیفکیشن بروقت کر دیا جائے گا۔ پولنگ سٹاف کی تعیناتی کیلئے ڈیٹا بنک قائم کر دیا گیا ہے۔ تاکہ ا±نکی تعیناتی اور ٹریننگ کو الیکشن شیڈول کو سامنے رکھتے ہوئے مکمل کیا جائے۔ الیکشن کمشن اِس وقت تمام صوبائی حکومتوں اور مرکزی حکومت ودیگر متعلقہ اداروں سے مکمل کوآرڈینشن میں ہے۔ تاکہ آئندہ جنرل الیکشنز کے بروقت انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ الیکشن کمشن نے آئندہ جنرل الیکشن کے انعقاد سے متعلق اب تک کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ آئندہ انتخابات کے تمام انتظامات کی بروقت اور شیڈول کے مطابق تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن