مکہ مکرمہ، اوپن ہارٹ سرجری کے بعد ایرانی عازم حج کی جان بچا لی گئی
مکہ مکرمہ (این این آئی)مکہ مکرمہ میں کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں کارڈیک ہیلتھ سنٹر حج کے لیے آنے والے ایک ایرانی شہری کی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔ 60 کی دہائی کی عمر میں ایرانی شہری کی دل کی شریانوں میں تنگی تھی اور رکاوٹ کی وجہ سے اسے دل کا شدید دورہ پڑا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ میڈیکل سٹی کو اس مریض کا کیس موصول ہوا۔