یونان کشتی حادثہ میں پاکستانیوں کی قیمتی جانوں کا نقصان دلخراش سانحہ : سعدرفیق
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ یونان کشتی حادثہ میں سینکڑوں پاکستانیوں کی قیمتی جانوں کا نقصان ایک دلخراش سانحہ ہے، مگر یہ پہلا حادثہ نہیں بلکہ حادثات کا تسلسل ہے، سرکاری سطح پر سوگ منایا جائیگا،انسانی سمگروں کی گرفتاریاں بھی ہوں گی تاہم پھر بھول جائیں گے۔ پیر کو سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے دکھ میں یوم سوگ کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یونان کشتی حادثہ میں سینکڑوں پاکستانیوں کی قیمتی جانوں کا نقصان ایک دلخراش سانحہ ہے، تاہم یہ پہلا حادثہ نہیں بلکہ حادثات کا تسلسل ہے، سرکاری سطح پر سوگ منایا جائے گا، انسانی سمگروں کی گرفتاریاں بھی ہوں گی، متوفیان کے لواحقین کو پرسہ بھی دیا جائے گا اور مالی اعانت بھی کی جائے گی اور پھر ہم من حیث القوم کوئی سبق سیکھے بغیر اگلے حادثے کے منتظر رہیں گے۔ خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ غربت، بھوک، بے روزگاری ناانصافی، لاقانونیت، آمرانہ سوچ کا شکار پاکستانی نوجوان کوئلے کی کانوں سے لیکر کھلے سمندروں اور وطن عزیز کے کوچہ بازار تک یونہی اپنی جانیں لٹاتے رہیں گے۔