• news

پی ڈی ایم ختم ‘ اعلان ہونا باقی‘ شاہ محمود: عبوری ضمانت میں ایک روز کی توسیع

اسلام آباد (وقائع نگار)  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے تھانہ کھنہ اور ترنول میں درج مقدمات میں سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں ایک روزہ توسیع کر دی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی عدالت پیش ہوئے عدالت نے عبوری ضمانت میں ایک روزہ توسیع کرتے ہوئے سماعت آج تک کیلئے ملتوی کر دی۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کشتی کا واقعہ میں 300 سے زائد پاکستانی جاں بحق ہوئے۔ وزیر اعظم نے سوگ کا اعلان کیا، جو اچھی بات ہے، انکوائری کے لیے کمیشن ب بنانے کا اقدام بھی خوش آئند ہے، 3 دن ہوگئے دفتر خارجہ خاموش ہے، حقائق نہیں بتائے جا رہے۔ دفتر خارجہ کو اس معاملے پر عوام کو آگاہ کرنا چاہیے۔ پی ڈی ایم کا اتحاد بکھر رہا ہے،کل سے اس کی شروعات ہو چکی ہیں، بلاول بھٹو نے کل سوات کے حوالے سے خدشات ظاہر کیے۔ سندھ کے بارے میں بلاول جو کہہ رہے ہیں ٹھیک کہہ رہے ہیں، اگر آزاد کشمیر کے الیکشن میں  دھاندلی ہوئی تو پھر کراچی کے میئر کے الیکشن میں ن لیگ نے پی پی پی کو 13 ووٹ کیوں دیے،کراچی کے میئر کے الیکشن میں آپ نے اپنا احتجاج کیوں نہیں ریکارڈ کرایا، ابھی تو بجٹ پر ووٹنگ ہونی ہے، عملی طور پر یہ اتحاد ختم ہو چکا ہے، اب اعلان کرنا باقی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن