• news

فواد چودھری نے الیکشن کمشن کا شوکاز نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد (وقائع نگار) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمشن کا شوکاز نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ فواد چوہدری کی طرف سے ان کے بھائی فیصل فرید نے درخواست دائرکی اور سابق وفاقی وزیر کی 27جنوری اور 13 جون کے نوٹس کو غیر قانونی اور اختیارات سے تجاوز قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ سیکریٹری الیکشن کمشن کی مدعیت میں درج مقدمے میں مجھے گرفتار کیا گیا۔ اسی نوعیت کے الزامات پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، الیکشن کمشن کا شوکاز نوٹس اختیارات سے تجاوز اور خلاف قانون ہے۔

ای پیپر-دی نیشن