نابالغ ملزم کو ضمانت نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (خبر نگار) نابالغ ملزم کو ضمانت نہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ وسیم احمد بٹ ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ ملزم پر سائبر کرائم ایکٹ کے سیکشن اکیس اور چوبیس کے تحت مقدمہ درج ہے۔ سائبر کرائم کی دفعات اکیس اور بائیس نابالغ ملزموں کیلئے قابل ضمانت ہیں، ملزم پر خاتون کی نازیبا تصاویر شئیرکرنے کے الزام میں بے بنیاد مقدمہ درج ہے۔ آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ اور سیشن عدالت نے قابل ضمانت مقدمے میں ملزم کی ضمانت منظور نہیں کیں، جوڈیشل مجسٹریٹ اور سیشن عدالت نے قانون کی غلط تشریح کی۔ استدعا ہے کہ عدالت قابل ضمانت مقدمے میں نابالغ ملزم کی ضمانت منظور کرے۔