• news

تحریک کا آغاز کر دیا‘ ہدف حاصل کرکے ہی پیچھے ہٹیں گے: لاہور ہائیکورٹ بار

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ بار میں سپریم کورٹ بار، لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کے مشترکہ جنرل ہائوس اجلاس کا انعقاد ہوا۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار اشتیاق اے خان نے کہا کہ وکلاء نے اپنی تحریک کا آغاز کردیا، اب ہم اپنے اہداف کو حاصل کرکے ہی پیچھے ہٹیں گے، یہ اپنی ہی قوم پر چڑھ دوڑے ہیں جسے قبول نہیں کیا جاسکتا ہے، نہتے وکلاء کے گھروں پر گولیاں برسا کر انہیں اور ان کے بزرگ والدین کو اٹھایا جا رہا ہے۔  وزیر قانون سے کہتا ہوں کہ تمام وکلاء کو رہا کرائیں بعد میں نہ کہیں کہ ہمیں کہا نہیں گیا۔

ای پیپر-دی نیشن