• news

ہائیکورٹ: بصیرپور پولیس کو مغوی غلام مرتضیٰ کی بازیابی کا حکم‘ آج رپورٹ طلب

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بصیر پور پولیس کو مغوی غلام مرتضی کی بازیابی کا حکم دیتے ہوئے پولیس سے آج رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے بصیر پور پولیس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے حکم دیا کہ خاتون ارشاد بی بی کے گھر کا فوری تالے کھولنے اور آئندہ ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کس کے کہنے پر اتنا ظلم کررہے ہو آج بتائو؟ پولیس کو قانون کے مطابق کام کرنا چاہیے، درخواست گزار خاتون نے موقف اپنایا کہ پولیس نے شوہر کو حراست میں لیا اور اسے غیر قانونی طور پر رکھا ہوا ہے۔ شوہر سے ملاقات بھی نہیں کروائی جارہی اور پولیس گھر میں چھاپے مار رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن