• news

برطانیہ،عیدالاضحی منانے کے معاملے پر علما کرام ایک پیج پر نہ آ سکے

لندن(آئی این پی)برطانیہ میں عیدالاضحی منانے کے حوالے سے اس سال پھر علما کرام ایک پیج پر نہ آ سکے اور مسلم کمیونٹی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی،برطانیہ میں اس سال بھی دو عیدیں ہوں گی، سینٹرل لندن مسجد نے 28جون جبکہ مرکزی جماعت اہلسنت یو کے اوور سیز ٹرسٹ نے 29جون کو عید منانے کا اعلان کیا ہے،سینٹرل لندن مسجد کے مطابق برطانیہ میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن