وزیر آباد‘ فیصل آباد میں 2 نوجوانوں سے اجتماعی زیادتی‘ تصاویر‘ ویڈیو بنا لیں
وزیرآباد‘ فیصل آباد، میاں چنوں (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) اوباش نوجوانوں نے 17 سالہ نوجوان کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ فیصل آباد میں لڑکے اور خاتون کو نشانہ بنایا گیا۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد متاثرہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں اوباش اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف تھانہ سوہدرہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کوٹلہ پیراں کے رہائشی محمد اکبر کی درخواست پر تھانہ سوہدرہ نے پرچہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق اس کے 17 سالہ بیٹے (الف) کو اوباشوں نے درندگی کا نشانہ بنایا اور ڈراتے اور دھمکاتے رہے اور بار بار برے کام کے لیے مجبور کرتے رہے۔ ایس ایچ او تھانہ سوہدرہ بہرام فرید گجر نے بتایا علاقہ کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کی کوشش کر رہے۔ زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔تفصیل کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 83 ج ب میں اکرام، سلطان اور عدنان وغیرہ چار ملزمان اپنے ہی گاؤں کے رہائشی عارف کے سولہ سالہ بیٹے (ز) کو ورغلا کر کھیتوں میں لے گئے اور اسے ڈرا دھمکا کر زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ بااثر ملزموں نے برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنا لیں اور بلیک میل کرتے رہے، ٹھیکریوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ تھانہ مرید والا کے علاقہ 198 گ ب میں احسن وغیرہ تین ملزموں نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر (الف) بی بی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ میاں چنوں کے نواحی گائوں 102پندرہ ایل میں پرائیویٹ دارالارقم سکول اینڈکالج کے پرنسپل راشد ولد غلام محمد سکنہ 102پندرہ ایل اپنے ہی سکول کی گیارہویں جماعت کی طالبہ چودہ سالہ مصباح کو زبردستی پانچ ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور دھمکیاں دیتا رہا کہ میرے پاس آپ کی ویڈیو ہے‘ اگرکسی کو بتایا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دونگا۔ طالبہ کی طبعیت خراب ہونے پرگھر والے طالبہ کو چیک اپ کیلئے ہسپتال ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔ طالبہ کے حاملہ ہونے کی تصدیق کر دی۔ طالبہ نے بتایا کہ پرنسپل مجھے مانع حمل ادویات بھی کھلاتا رہا ہے۔ بلیڈنگ نہ رکنے کی وجہ سے طالبہ بے ہوش ہوگئی۔ ورثاء نے کارروائی کیلئے ڈی ایس پی میاں چنوں کو درخواست دے دی ہے۔ پولیس تھانہ چھب کلاں نے FIR درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔