• news

یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رہے گی، پالیسی کو مضبوط بنائیں گے: اسرائیل

مقبوضہ بیت المقدس /تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی زیر قبضہ اراضی پر یہودی بستیوں کو مضبوط کرنے کی پالیسی جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان سے جلتی پر تیل چھڑنے کا کام کرتے ہوئے صہیونی وزیر خزانہ نے سموٹریچ نے کہا کہ ہم بستیوں کی تعمیر جاری رکھیں گے اور ان بستیوں کی زمین پر اسرائیلی کنٹرول کو مضبوط کریں گے۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کے اس فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مشترکہ اقتصادی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن