• news

منی پور میں کشیدگی برقرار، ہندو خواتین عیسائی برادری کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں جاری کشیدگی کے سبب بھارتی فوج نے وادی امپھال میں فلیگ مارچ کیا جبکہ ریاست کے کئی اضلاع میں سینکڑوں ہندو خواتین عیسائیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میتی خواتین نے آگ کی مشعلیں تھامے امپھال ایسٹ، امپھال ویسٹ، تھوبل اور کاکچنگ اضلاع میں سڑکوں پر انسانی زنجیریں بنائیں۔خواتین نے ریاست میں متنازعہ قانون نیشنل رجسٹر آف سٹیزن(این آر سی)کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ منی پور میں 3 مئی کو کوکی اور میتی برادریوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد ہونے والے تشدد میں 100سے زیادہ افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔واضح رہے کوکی قبائل کا تعلق مسیحی جبکہ میتی برادری ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہے۔ بھارتی حکومت نے ہندو میتی برادری کو مراعات دے کر علاقے میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن