لاہور میں غیرقانونی مویشی منڈیوںکی روک تھام کیلئے دفعہ144نافذ
لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور نے غیر قانونی منڈیوں کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے ضلعی انتظامیہ کے مخصوص پوائنٹس پر مویشی منڈیوں کی اجازت دی گئی ہے۔ مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کیلئے ایم سی ایل انتظامات یقینی بنائے۔واہگہ زون میں ایل ڈبلیو ایم سی ڈمپنگ پوائنٹ کے قریب مویشی منڈی قائم ہے۔نشتر ٹاو¿ن میں منڈیاں ڈیفنس روڈ، ایل ڈی اے ایونیو 1 اور پائن ایونیو روڈ پر ہیں۔ عزیز بھٹی ٹاو¿ن میں برکی روڈ پیراگون سوسائٹی کے قریب مویشی منڈی لگائی گئی ہے۔ راوی ٹاو¿ن میں سگیاں لنک روڈ جبکہ داتا گنج بخش سگیاں روڈ پر مویشی منڈیاں قائم ہیں۔مناواں ہسپتال شالیمار اڈا رکھ چھبیل پر مویشی منڈی کی اجازت دی گئی ہے۔