• news

 حضرت محمد سب نبیوں کے امام ہیں:علامہ ڈاکٹر احمد علی سراج


 گوجرنوالہ(نمائندہ خصوصی ) مبلغ اسلام علامہ ڈاکٹر احمد علی سراج مقیم مدینہ منورہ نے جامع مسجد ختم نبوت ابوبکر ٹاو¿ن دستگیر چوک میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارے نبی حضرت محمد سب نبیوں کے امام ہیں ۔ان کے سر پر اللہ نے ختم نبوت کا تاج سجا یاہے آپ کے بعد کوئی نیا نبی نہیں آئے گا اور نہ ہی کوئی شریعت آئے گی۔ منکرین ختم نبوت کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔حج کے موقع پر مسلمانوں کا دنیا میں سب سے بڑا اجتماع ہوتا ہے یہ صرف اہل اسلام کو اعزاز حاصل ہے کہ ورلڈ کا سب سے بڑا اجتماع مسلمانوں کا مکہ معظمہ میں ہوتا ہے اس میں اجتماعیت کا احساس ابھرتا ہے تمام مسلمان اگر اجتماعی مسائل کو ترجیح دینا شروع کر دیں تو مسلمان دنیا کی طاقتور قوم بن سکتی ہے، اجتماع سے مولانا حافظ گلزار احمد آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلوب کا اطمینان اللہ کے ذکر میں ہے سب کچھ اللہ کے اختیار میں ہے ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ منعطف کرنا چاہیے کہ اللہ ہمیں توبہ کی توفیق عطا فرمائے مولانا آزاد نے کہا کہ انسان کے دل میں اللہ تعالیٰ کاخوف اورڈر رچ بس جائے کہ وہ نہ تو کسی کا حق دبائے اورنہ ہی کسی پر ظلم کرے۔

ای پیپر-دی نیشن