• news

یونان کشتی سانحہ، صدر مسلم لیگ ن( ترکیہ) کا اظہار تعزیت


گوجرانوالہ+قلعہ دیدارسنگھ+ مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) صدر مسلم لیگ ن (ترکیہ) میر ابرار احمد بٹ نے یونان میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، انہوں نے گزشتہ روز یوم سوگ منانے کے وزیر اعظم شہباز شریف کے فیصلے کا خیر مقدم بھی کیا۔ انکا کہنا تھا کہ یونان کشتی حادثہ میں سینکڑوں پاکستانیوں کی قیمتی جانوں کا نقصان ایک دلخراش سانحہ ہے لہذا ہمیں اس سانحہ سے من حیث القوم کوئی سبق سیکھنا ہوگا۔میر ابرار احمدبٹ نے جاں بحق پاکستانیوں کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ یاد رہے کہ صدر مسلم لیگ ن ترکیہ میر ابرار احمد بٹ نے یونان کشتی حادثے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط لکھا جس میں یونان کشتی حادثے کو عالمی فورم پر اٹھانے کی اپیل اور حادثے کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن