ضلع کونسل ہال گوجرانوالہ میں سیکرٹریز یونین کونسلز کا اجلاس
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام ضلع کونسل ہال گوجرانوالہ میں سیکرٹریز یونین کونسلز کا اجلاس ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اسلم گھمن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر( سٹی و صدر) سید نجم ذوالقرنین نے شرکت و صدارت کی اجلاس میں کم عمری میں شادی اور ڈینگی کے تدارک بارے اقدامات پر گفتگو کی گئی کہ یہ ایک المیہ ہے کہ دنیا میں کم عمری کی شادی کا سب سے زیادہ رجحان جنوبی ایشاءمیں ہے۔ المناک بات یہ ہے کہ کووڈ 19 کے بعد معاشی دباو کی وجہ سے بہت سارے خاندان اپنی کم عمر بیٹیوں کو شادی پر مجبور کیا ہے۔کم عمری کی شادیوں سے لڑکیوں کی صحت،تعلیم اور بہبود پر شدید منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔اس سلسلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ تحصیل صدر و سٹی گوجرانوالہ نے حکومتی ہدایات کے پیش نظر اور ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لئے سیکرٹریز یونین کونسلز کیساتھ خصوصی اجلاس منعقد کیا۔