فلاحی منصوبوں سے عوام کو حقیقی ریلیف ملے گا :رفاقت علی
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا کہ شیخوپورہ اور حلقہ کے عوام کے معیارزندگی کی بلندی کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کے ثمرات عوام تک منتقل ہوناشروع ہو گئے۔ وفاقی وزیر میاںجاوید لطیف کی عوام دوست پالیسیوںکی بدولت شیخوپورہ کے دیرینہ اور پیچیدہ مسائل کا حل ممکن ہوا ہے رنگ روڈ کی تعمیر کا کام مکمل ، بتی چوک شیخوپورہ کو لبرٹی طرز مکمل کرانے کے بعد اب محلہ رسولنگر انڈر پاس، شیش محل چوک سے جنڈیالہ روڈ تک سیم نالہ کو بند کر کے وہاںپر پائپوں کی تنصیب بھی عوامی اور فلاحی منصوبے ہیں جس سے عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی میسر آئیگی ان خیالات کااظہارانہوں نے جمال گارڈن میںمختلف یونٹس کے کارکنان سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ملک زاہد شفیق ودیگربھی ہمراہ تھے۔