• news

سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان سے امجد نذیر بٹ کی ملاقات

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) استحکام پاکستان تحریک کے مرکزی رہنما وسابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان سے انجمن تاجران کے صدر و پی پی 140 کے امیدوار امجد نذیر بٹ نے ملاقات کی اس دوران عبدالعلیم خان نے انہیں استحکام پاکستان تحریک میں شمولیت کی دعوت دی جس پر امجد نذیر بٹ نے انہیں مسلم لیگ (ن) کیساتھ اپنی وابستگی ،اپنی جماعت میں بطور کارکن کام کرنے اور (ن) لیگ کے پلیٹ فارم سے ہی سیاسی خدمات کااعادہ ظاہر کیا اس موقع پر امجد نذیر بٹ عبدالعلیم خان کو انکی نئی پارٹی کی مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک تمناﺅں کااظہار کیا ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) سے دیرینہ وابستگی ہے اور میاں نواز شریف ،میاںشہباز شریف ،حمزہ شہباز ،مریم نواز کی سیاسی خدمات ہمارا فخر اور مسلم لیگ (ن) ہمارا جنون ہے۔

ای پیپر-دی نیشن