• news

قصور: بجلی چوری، کار سرکار میں مداخلت کرنےوالے ملزموں کےخلاف مقدمات


قصور(نمائندہ نوائے وقت) پولیس تھانہ کنگن پور نے لیسکو افسر کی درخواست پر زیر دفعہ 1-462 کے تحت بجلی چور، کار سرکار میں مداخلت اور ملازموں کو زدوکوب کرنے پر نامزد ملزموں کےخلاف مقدمات درج کرلئے۔پولیس تھانہ کنگن پور نے سب ڈویڑنل افسر لیسکو کی در خواست پر غیر قانونی کنکشن ، بل کی عدم ادائیگی،کار سرکار میں مداخلت کرتے ملازمےن کو زدکوب اور تشدد کا نشانہ بنانے اور بجلی چوری کرنے جیسے جرائم پر نامزد ملزموں محمد اکرم،محمد اقبال،محمد خالد و دیگر ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

ای پیپر-دی نیشن