• news

عید قربان قریب‘ نارنگ منڈی مےں سرکاری سطح پر بکرا منڈی قائم نہ ہو سکی


نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) عید قربان قریب لیکن نارنگ منڈی میں بکرا منڈی کی رونقیں ماند ابھی تک سرکاری سطح پر بکرا منڈی قائم نہ کی جاسکی بدترین مہنگائی کی وجہ سے شہری سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے مشکلات کا شکار ہے بیوپاریوں نے اپنی مددآپ کے تحت ریلوے پھاٹک کے قریب بکرا منڈی قائم کرلی لیکن گاہک نہ ہونے کے برابر ہیں شہریوں کا کہنا ہے مہنگائی نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے گھریلو اخراجات میں اس قدر اضافہ ہو چکا ماہانہ بچت اب ناممکن ہو چکی موجودہ حکومت بھی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن