• news

قوم نوجوانوں کی موت پر افسردہ ہے:غلام دستگیر خان

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل سینئر نائب صدر سابق ایم پی اے حاجی عبدالرﺅف مغل نے سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) غلام دستگیر خان سے ملاقات کی اس دوران پارٹی امو راور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے غلام دستگیر خان نے یونان میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ پر انتہائی افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم معصوم نوجوانوں کی ناگہانی موت پر افسردہ ہے ۔واقعہ میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعائیت نہیں بر تی جائے گی۔شہری لالچ اور دھوکے کا شکار ہونے سے بچیں اور غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرانے والوں کے ہاتھوں یر غمال بن کر اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالیں، حاجی عبدالرﺅف مغل نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہے اوردکھ کی اس گھڑی میں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتی ہے ملاقات میں چوہدری اسحاق اولکھ ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن