• news

گوجرانوالہ:مویشی منڈیوں میں قیام امن کیلئے پلان تیار


گوجرنوالہ(نمائندہ خصوصی ) سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم کے احکامات کے پیش نظر عوام الناس کی حفاظت اور مویشی منڈیوں میں امن امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کیلئے ضلع بھر میں سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ضلع بھر میں قائم بارہ مویشی منڈیوں میں ایک سو چھتیس پولیس افسران و جوان تعینات کئے گئے ہیں۔مزید براں مویشی منڈیوں میں پولیس ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیے گئے ہیں۔ڈیسک کے قیام کا مقصدنوسربازی اور جیب تراشی کی بروقت روک تھام ہے علاوہ ازیں ڈیسک پر مامور پولیس افسران بھاری رقم کی ترسیل میں بھی شہریوں کوتحفظ فراہم کریں گئے۔ علاوہ ازیں مویشی منڈیوں میں اہم مقامات پر پولیس کے جوان سول پارچات میں مشکوک اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں گے۔ حالات کو پر امن رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے شہریو ں کو ہر صورت تحفظ فراہم کریں گے۔ شر پسندانہ کارروائی کے انسداد کے لیے ضلعی پولیس ہمہ وقت چوکس ہے۔

ای پیپر-دی نیشن