• news

پی سی بی کا ورلڈ کپ کے 2میچز وینیوز پر اعتراض، مضبوط وجہ نہیں بتائی: بھارتی میڈیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے ورلڈکپ کے 2میچز کے وینیوز پر ڈیٹا کی بنیاد پر اعتراض اٹھایا تھا۔آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے وینیوز سے متعلق اعتراض کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی کو کوئی مضبوط وجہ فراہم نہیں کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بیٹنگ یا بولنگ کو سپورٹ کرنے والی پچز پر اعتراض مضبوط وجہ نہیں ہے۔ ابھی تک آئی سی سی نے مجوزہ وینیوز میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز وینیوز سے متعلق اپنی رائے سے آگاہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ورلڈکپ کے 2 میچز کے وینیوز پر ڈیٹا کی بنیاد پر اعتراض اٹھایا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا مطالبہ تھا کہ چنئی میں افغانستان اور بنگلور میں آسٹریلیا کیخلاف میچ کا وینیو تبدیل کیا جائے۔ افغانستان کے خلاف بنگلور اورآسٹریلیا کے خلاف وینیو چنئی کیا جائے۔ دوسری جانب احمد آباد میں بھارت کے خلاف میچ پرپی سی بی نے شرکت حکومتی اجازت سے مشروط کی ہے۔ ورلڈکپ شیڈول، وینیوز پر آئی سی سی کا ممبر ممالک کی رائے جاننا پروٹوکول کاحصہ ہے۔ سکیورٹی ایشوکی بیناد پر وینیو کی تبدیلی ممکن ہوتی ہے جیسے2016 میں ہوا تھا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی نے ابھی تک ورلڈکپ شیڈول کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن