• news

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا جنوبی وزیرستان میں گومل زم ڈیم کا دورہ

اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے خیبر پی کے  کے نئے ضم شدہ ضلع  جْنوبی وزیرستان میں کثیر المقاصد آبی ذخیرے گومل زم ڈیم کا دورہ کیا۔تفصیلا ت کے مطا بق دورے کے دوران واپڈا کے چیئرمین لیفٹیننٹ  جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی اور خیبر پی کے  کے سیکریٹری زرعی تجارت محمد جاوید مروت بھی اْن کے ہمرا ہ تھے۔واضح رہے گومل زم ڈیم امریکہ اور پاکستان کی حکومتوں کا تکمیل کردہ مشترکہ منصوبہ ہے ، جس کے قابل قدر نتائج برآمد ہوئے  ہیں۔ امریکہ پاکستان سبز اتحاد  لائحہ عمل کے تحت دونوں ممالک پانی کے بہتر انتظام و انصرام، شفاف توانائی کی دستیابی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زرعی اقدامات یقینی بنانے پر  کام کر رہے ہیں۔ صرف اِس واحد منصوبہ کی تکمیل کی بددولت علاقہ میں ایک لاکھ 19 ہزار ایکڑ زمین مقامی کاشتکاروں کو دستیاب ہونے سے زرعی پیداوار دوگنا  ہوگئی ہے۔ واضح رہے گومل زم ڈیم تربیلا اور منگلا ڈیمو ں کے بعد پاکستان میں امریکی اعانت سے پایہ تکمیل تک پہنچنے والا  تیسرا بڑا آبی ذخیرہ ہے اور اس کا پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی حکمت عملی اور مجموعی غذائی  تحفظ کے سلسلہ میں  کلیدی کردار ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن