مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد
کراچی (سٹاف رپورٹر) عدالت نے تحریک انصاف کے سربراہ کو دھمکیاں دینے سے متعلق مریم نواز اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تحریک انصاف کے سربراہ کو دھمکیاں دینے سے متعلق مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلے میں کہا درخواستگزار کو پارٹی لیڈر کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے لئے اتھارٹی نہیں دی گئی۔ سیاست دان اور بیوروکریٹس ٹالک شو میں ایک دوسرے دوسرے کیخلاف بات کرتے رہتے ہیں۔ درخواست پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تو دن بدن مقدمات کا بوجھ بڑھتا رہے گا۔