قیوم نظامی کی نئی کتاب چین کے100سال شائع ہوگئی
لاہور(لیڈی رپورٹر )پاکستان کے سینئر سیاستدان محقق مصنف اور کالم نگار سابق وزیر مملکت قیوم نظامی کی نئی کتاب " چین کے 100 سال: ماؤزے تنگ سے شی چن پنگ تک" شائع ہوگئی ہے جو چین پر اردو میں پہلی مکمل کتاب ہے۔ اس کتاب میں لانگ مارچ ثقافتی انقلاب دیہاتی انقلاب کرپشن کا خاتمہ سیاسی معاشی انتخابی تعلیمی عدالتی اور پولیس نظام سمیت 45 ابواب شامل ہیں۔ پاکستان کے نوجوان اس کتاب سے چین کے کامیاب تجربات و مشاہدات کی روشنی میں انفرادی اور اجتماعی کامیابیوں کے گر سیکھ سکتے ہیں یہ کتاب علم و عرفاں پبلشرز اردو بازار لاہور نے خوبصورت انداز میں شائع کی ہے۔