ووٹ کو عزت دو‘ روٹی کپڑا مکان کے نعرے دھوکہ ‘فراڈ ہے: اختر ڈار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈا رنے کہا ہے کہ یونان کے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کے قتل کے مقدمات ذمہ داروںاور موجودہ حکمرانوں کیخلاف درج ہونے چاہئے کیونکہ 75 سال پہلے لاکھوں لوگ اپنی جان مال کی قربانیاں دیکر اپنے سنہرے مستقبل کے حسین خواب لیے پاکستان میں آئے تھے مگر یہاں کے حکمرانوں نے پاکستان میں آنے والوں کیلئے زندگیاں اتنی تنگ کر دی ہے کہ آج 90 فیصد نوجوان زندگیاں دائو پر لگاکر پاکستان سے نکل جانے پر تیار بیٹھے ہیں ۔ اختر ڈار نے کہاکہ ووٹ کو عزت دو روٹی کپڑا اور مکان ، تبدیلی ، انقلاب ، جہاد یہ سب دھوکہ اور فراڈ ہے یہ سب نعرے اقتدار کی لڑائی اور اپنی اپنی بقا کی جنگ ہے ۔