اقلیتوں کا ملکی ترقی و خوشحالی میں بھرپور کردار ہے:اشتیاق چوہدری
لاہور (نیوز رپورٹر)انسانی حقوق کے علمبردار عصر حاضر کے انقلابی راہنما صدر لیگل کونسل ہیومن راٹس سوسائٹی آف پاکستان اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ و مکمل حقوق حاصل ہیں۔ اقلیتوں کا پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں بھرپور کردار ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔