گرمی کی چھٹیاں‘پنجاب کے پانچ اضلاع میں لرننگ کیمپس کا آغاز
لاہور( نیوز رپورٹر)سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اوریونیسیف کے اشتراک سے آئوٹ آف سکو ل بچوں ،بچوں کی سکولوں میں واپسی اورپڑھائی میں پیچھے رہ جانے والے بچوں کو انگریزی، اردو اور ریاضی کے بنیادی تصورات سے روشناس کرانے کیلئے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔''ٹرانسفارمیشن ان ایکسیس ،لرننگ ، ایکویٹی اینڈ ایجوکیشن مینجمنٹ ''( TALEEM ) پروگرام کے تحت سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور یونیسیف کے اشتراک سے پہلی مرتبہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران پنجاب کے پانچ اضلاع بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، میانوالی، مظفر گڑھ اور رحیم یار خان کے 1213 سکولوںمیں 1954 لرننگ کیمپس کا آغاز کیا گیا ہے۔منصوبے کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتاہے کہ صرف ایک ہفتے کے دوران 75ہزار سے زائد بچوں کی انرولمنٹ ہو چکی ہے۔