ووٹ کے اندراج ‘ درستگی کیلئے 13 جولائی مقرر کی گئی ہے:عمران ظفر
فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن شیخوپورہ عمران ظفر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ووٹ کے اندراج ، منتقلی اور درستگی کے لئے آخری تاریخ 13 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد اپنے قومی شناختی کارڈ پر درج شدہ مستقل یا عارضی پتہ پر ضلعی الیکشن کمشنر آفس شیخوپورہ میں اپنے ووٹ کا اندراج و منتقلی فارم 21 ، اخراج فارم 22 اور درستگی فارم 23 پر کروا سکتے ہیں۔