• news

منشیات،ڈکیتی،چوری کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ2 ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار) فیکٹری ایریا پولیس نے آصف عرف اصو بٹ کو اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کر کے ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی 5 کلو چرس،پستول اور گولیاں برآمد کر لیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم 50مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔وحدت کالونی پولیس نے اے کیٹیگری ڈکیتی‘منشیات فروشی‘موٹرسائیکل چوری‘ناجائز اسلحہ کے 90 مقدمات میں مطلوب بین الاضلاعی مفرور اشتہاری عبدالرحمن کوگرفتار کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور اشتہاری ملزم عبدالرحمن شیخوپورہ‘لاہور، ساہیوال پولیس کو مطلوب تھا جبکہ اس کیخلاف 90 سے زائد مقدمات درج تھے۔

ای پیپر-دی نیشن