• news

ڈینگی کیخلاف جاری جدوجہد میںشہریوں کا کردار کلیدی ہے : آمنہ بٹ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال اور انجمن سماجی بہبود فائونڈیشن کے اشتراک سے ڈینگی ڈے کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال میڈم آمنہ بٹ نے کی جبکہ پرنسپل وی ٹی آئی نبیل مسعود، سوشل ویلفیئر آفیسرز زاہد رفیق گجر، رائے فیض احمد کھرل، میاں محمد اشفاق، مس صائمہ مختار، مس معظمہ اشفاق، سید علی معظم رضوی،محمد احمد، محمد نعیم سندھو سمیت وی ٹی آئی کے طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے میڈم آمنہ بٹ نے کہا کہ ڈینگی آگاہی مہم کا مقصد شہریوں کو ڈینگی تدارک کی خاطر کردار ادا کرنے پر آمادہ کرنا اور اپنی و دوسروں کی صحت کے تحفظ کا احساس دلانا ہے، ڈینگی کے خلاف اس جاری جدوجہد کی کامیابی کیلئے شہریوں کا کردار کلیدی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن