عوامی فلاح وبہبود کیلئے ہمہ وقت حاضر ہوں : رائے علی عمران
کوٹ رادھاکشن( نمائندہ نوائے وقت)رائے علی عمران تحصیلدار کوٹ رادھاکشن نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ ان کی زندگی کامشن ہی عوام کی خدمت کرناہے عوام کسی بھی کام کے سلسلہ میں بلاخوف میرے پاس آئے انہوںنے بتایا کہ رجسٹری برانچ کوٹ رادھاکشن میں عوام کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر صلاحتیں استعمال کررہے ہیں ۔ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ہمہ وقت حاضر ہوں ۔