نارنگ : پولیس کا آپریشن ‘ متعدد ملزم گرفتار‘ 11 کلو چرس‘ناجائز اسلحہ برآمد
نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)نارنگ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری 11 کلوگرام چرس‘درجن کے قریب ناجائز اسلحہ برآمد کر کے خاتون سمیت ایک درجن سے زائد ملزم گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ نارنگ انسپکٹر غلام باری نے گرینڈ آپریشن کرتے سمیرا بی بی‘ احسن‘ دانیال‘ شہباز‘ آفتاب‘ بلال گجر اور سرفراز وغیرہ سمیت درجنوں افراد سے 11 کلو چرس اور ایک درجن کے قریب ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔