پاکستان ہاکی فیڈریشن غیر فعال ، قائمہ کمیٹی نے عہدداروں کو اجلاس سے نکال دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کی غیر فعال باڈی کی قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت، چیئرمین قائمہ کمیٹی کا پاکستان سپورٹس بورڈ سے الحاق نہ ہونے پر ہاکی فیڈریشن کے عہدداران کو اجلاس سے نکال دیا۔ نواب شیر وسیر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی براے بین الصوبای رابطہ کے اجلاس کے دوران کمیٹی رکن رانا مبشر نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کو اتنی فنڈنگ ہوئی ، اتنا پیسہ کہاں گیا؟ 2010ء سے ہاکی فیڈریشن کو ملنے والی فنڈنگ کا آڈٹ کروایا جاے، قومی کھیل ہاکی کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے، مہرین بھٹو نے کہا کہ ہاکی کا کھیل بہتر ہونے کی بجاے زوال کاشکار رہا، بتایا جاے کہ اگر فیڈریشن معطل ہے تو وہ فیڈریشن کے معاملات کیسے چلا سکتی ہے، فیڈریشن غیر فعال ہے تو قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیسے کر سکتے ہیں؟