آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر‘ زمبابوے نے نیدر لینڈز ‘نیپال نے امریکہ کو شکست دیدی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میچز میں زمبابوے نے نیدر لینڈز اور نیپال نے امریکہ کو شکست دیدی ۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈ زنے پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹوںپر 315رنز بنائے ۔ وکرم جیت سنگھ نے 88‘میکس دائود نے 59‘سکاٹ ایڈورڈز نے 83رنز بنائے ۔ سکندر رضا نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔زمبابوے نے ہدف 40.5اوورز میں 4وکٹوںپر پورا کرلیا ۔ جوئے لارڈ گمبائی 40‘کریگ اروائن 50‘سین ولیمز 91رنز بناکر نمایاں رہے ۔ مین آف دی میچ سکندر رضا 54گیندوں پر 102رنز بناکر ناقابل شکست رہے ۔ انہوںنے 8چھکے اور 7چوکے لگائے ۔ دوسرے میچ میں امریکہ کی ٹیم 207رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔ شیان جہانگیر 100رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔ کرن کے سی نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ نیپال نے ہدف 43اوورز میں 4وکٹوںپرپورا کرلیا ۔ بھم شارکی 77رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ کرن کے سی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔