• news

ہارون ملک نے پاکستانی فٹبال کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا: احسان مزاری

لاہور(سپورٹس رپورٹر)وفاقی وزیر بین الصوبای رابطہ احسان الرحمن مزاری نے کہا ہے کہ ہارون ملک نے پاکستان کی فٹبال کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ، کینیڈین نیشنل کا پاکستان کی فٹبال سے کیا لینا دینا،چیئرمین نارملازیشن کمیٹی پاکستان کی فٹبال کیلے سنجیدہ ہوتے  تو فورا الیکشن کروا دیتے۔ وزارت بین الصوبای رابطہ میں قومی اسمبلی کی قامہ کمیٹی براے بین الصوبای رابطہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوے وفاقی وزیر احسان مزاری نے کہا کہ نارملازیشن کمیٹی ماہانہ ہزاروں ڈالرز صرف تنخواہوں کی مد میں اڑا رہے ہیں، حیرانگی ہے کہ فیفا فنڈنگ کررہی ہے لیکن نارملازیشن کمیٹی کا کوی بینک اکاونٹ نہیں ۔ انہوں نے کہ فٹبال ٹیم کی سلیکشن میں بھی بہت سی شکایات ملی ہیں، حکومت فٹبال ٹیم کی سلیکشن کے معاملات کا بھی جائزہ لے گی، انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں قومی فٹبال ٹیم سارے میچ ہار گئی ، قومی فٹبال ٹیم میں نو غیر ملکی پلیئرز شامل ہیں جن کی وجہ سے این او سی لینے میں وقت لگتا ہے، وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت ان سے پوچھے تو کوئی جواب نہیں دیاجاتا۔

ای پیپر-دی نیشن