سپیشل اولمپک ورلڈ گیمز، پاکستان نے سائیکلنگ ‘جیولین میں گولڈ میڈل جیت لئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)16ویں سپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں پاکستان نے مزید 2گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت لیا۔ سائیکلنگ ایونٹ میں پاکستان کے عثمان قمر نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ پہلی بار ورلڈ گیمز میں حصہ لینے والے عثمان نے پانچ کلو میٹر روڈ ریس کا فاصلہ سات منٹ 21.59 سیکنڈ میں مکمل کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ عثمان قمر نے کہا کہ ورلڈ گیمز کیلئے بھرپور تیاری کی تھی۔اتھلیٹکس کے جیولین مینز ایونٹ میں پاکستان کے عمیر کیانی نے گولڈ میڈل جیت لیا۔عمیر نے 38 عشاریہ 81 میٹر کی تھرو کرکے گولڈ میڈل جیتا۔ یہ ان مقابلوں میں پاکستان کا چوتھا گولڈ میڈل ہے۔پاکستان ہی کی عمیمہ افتخار نے جیولین کی ویمنز ایونٹ میں 10.47 میٹر تھرو کر کے سلور میڈل جیت لیا۔واہ کینٹ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ قومی اتھلیٹ عمیر کیانی نے کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہوئے ان جیسا نام کمانے کی خواہش کااظہار کیا ہے۔
سپیشل اولمپک