• news

مولانا عبدالعزیز کی مبینہ حراست کی اطلاعات پر کشیدگی، مدرسہ طلباءکا احتجاج


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کی مبینہ حراست کی اطلاعات پر کشیدگی پیدا ہوگئی لال مسجد کے ترجمان ہارون غازی نے الزام لگایا کہ بدھ کو سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور ان کے تین گارڈزحراست میں لے لئے گئے نامعلوم افراد کی جانب سے مولانا کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی گئی لیکن وہ بخیریت جامعہ حفصہ پہنچ گئے اس واقعہ کے خلاف لال مسجد اورجامہ حفصہ کے طلبا اور طالبات نے جناح ایونیو اور فضل حق روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پرپولیس کے خلاف نعرے بازی کی گئی ام حسان نے خطاب بھی کیا تھانہ کوہسار اور تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ اوز جائے وقوعہ کو ایک دوسرے کی حدود قرار دیتے رہے جبکہ باضابطہ طور پر کیپیٹل پولیس نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیزکے اغواءاورگاڑی پر حملہ کی اطلاعات پرکوئی بیان جاری نہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن